پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں کوئی بریک تھرو نہ ہو سکا۔ دونوں جماعتوں کے رہنما آج پھر مشاورت کریں گے۔

Sep 04, 2012 | 13:18


کراچی میں بلاول ہاؤس میں دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات رات گئے تک جاری رہے جس میں دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ طویل مشاورت کے باوجود بلدیاتی الیکشن کے مستقبل کے بارے میں کوئی حتمی لائحہ عمل طے نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں میں آج پھر مشاورت ہو گی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے آج ہونے والے مذاکرات میں دونوں جماعتیں کسی حتمی نتیجے پر پہنچ جائیں گی۔

مزیدخبریں