منگلا ڈیم کی توسیع‘ برطانوی تارکین وطن کے اربوں ڈوب گئے

مکرمی! مسائل کی دلدل میں دھنسے پاکستان کےلئے میرپور کے باسیوں کی منگلا ڈیم توسیع کےلئے گھر بار‘ آباﺅاجداد کی قبروں کو نذر پانی کرنا مملکت خداداد پاکستان کےلئے یقیناً ایک لازوال اور ناقابل فراموش قربانی ہے، لیکن ان ستم ظریفی یہ ہے کہ پاکستان، واپڈا اور منگلا ڈیم توسیع ادارے نے متاثرین منگلا ڈیم کی ان قربانیوں کا صلہ دینے کی بجائے ایک بار بھر وعدہ خلاف اور بددیانتی سے کام لیتے ہوئے ماضی 1965ءکی یاد تازہ کردی ہے۔ توسیع منصوبہ مکمل ہونے پر واپڈا نے بدوں نوٹس و پیشگی نوٹس منگلا ڈیم میں پانی بھر دیا ہے۔ یوں منگلا ڈیم میں پانی کا لیول بلند کرنے سے جہاں لاکھوں متاثرین گھر سے بے گھر‘ معاوضوں کی عدم ادائیگی اور ایک بار بھر بے انصافی اور زیادتی پر متاثرین منگلا ڈیم سراپا احتجاج ہیں وہاں سات سمندر پار برطانوی تارکین وطن میںبھی شدید بے چینی اور غم و غصہ پھیل گیا کیونکہ برطانوی تارکین وطن کے خون پسینے سے بنائی گئی اربوں روپوں کی مکانات‘ کوٹھیاں اور بنگلے منگلا ڈیم میں ڈوب گئے۔برطانوی تارکین وطن یہ سوچنے پر مجبور ہوں گے کہ وہ کس جگہ عمر بھر کی جمع پونجی بھیجتے رہے ہیں‘ مستقل میں برطانوی تارکین وطن کی اپنے سرمائے کو پاکستان و کشمیر کی بجائے برطانیہ میں ہی رکھیں گے۔ (ابرار مغل۔ منگلا)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...