سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت

Sep 04, 2013

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! ہمارے ملک میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی ہم آہنگی کی بہت اشد ضرورت ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ حکمران پیپلز پارٹی کی ناقص اور ”میں نہ مانوں“ کی پالیسی نے ملک کو جس صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ اس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن مفاہمت کے نام پر مفادات حاصل کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا جا رہا‘ حکومت کو اب تک یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہئے کہ وہ اکیلی قوم کے مسائل حل نہیں کر سکتی۔ مشکلات کے اس انبار کو ختم کرنے کیلئے ٹیم ورک کی ضرورت ہے۔ (کومل نذیر۔ لاہور)

مزیدخبریں