پاکستانی طالب علم کا نیا ریکارڈ

Sep 04, 2013

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! ایک پاکستانی طالب علم ہارون طارق نے انٹرنیشنل جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (IGCSE) کے تحت یونیورسٹی آف کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامنیشن میں A`O لیول امتحانات میں A47 لے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اس A لیولز میں A28 حاصل کئے ہیں اور مجموعی طور پر O اور A لیولز میں A47 حاصل کئے۔ ہارون طارق کے مطابق ان کے ٹیچرز نے ان پر بھرپور توجہ دی تھی اور وہ خود پڑھائی پر بہت توجہ دیتے تھے۔ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ طالب علموں کی کامیابی میں سب سے بڑا ہاتھ اساتذہ کا ہوتا ہے اگر پاکستان میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانا ہے تو اساتذہ کو پڑھائی پر خاص توجہ دینی ہو گی۔ جس سے بچوں میں بھی تعلیم کا شعور بیدار ہو گا۔(فائزہ اسماعیل۔گیریزن یونیورسٹی لاہور)

مزیدخبریں