معذور افراد کا کوٹہ

مکرمی! میں خادم اعلیٰ پنجاب کی توجہ سرکاری میڈیکل کالجوں میں معذور افراد کے لئے مخصوص کوٹے کی جانب دلانا چاہتی ہوں جو آٹے میں نمک سے بھی کم ہے۔ پنجاب کے اٹھارہ سرکاری میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ کی تین ہزار سے زائد سیٹیں ہیں۔ معذور افراد کے لئے صرف بیس سیٹیں ہیں۔ پنجاب کے بیشتر پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں 5 لاکھ سے 15 لاکھ تک سالانہ فیس وصول کرتے ہیں یہ کوٹہ سرے سے موجود ہی نہیں کہ اس طرح گجرات‘ ساہیوال‘ گوجرانوالہ‘ ڈیرہ غازی خان اور سیالکوٹ میں تمام گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں معذور افراد کا سرے سے کوئی کوٹہ نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری میڈیکل کالجوں میں معذور افراد کا کوٹہ اوپن میرٹ کی سیٹوں کا کم از کم پانچ فیصد رکھا جائے۔ اسی طرح حکومت پنجاب اپنی حدود میں قائم تمام پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کو بھی سختی سے پابند کرے کہ وہ بھی اپنی اوپن سیٹوں کا کم از کم تین فیصد معذور افراد کے لئے مخصوص کریں۔(مریم فیاض ۔گیریزن یونیورسٹی لاہور)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...