پنجاب، سندھ میں سیلاب کی شدت کم ہو گئی، متاثرین کی گھروں کو واپسی جاری

کوٹری (نوائے وقت نیوز) سندھ، پنجاب میں سیلاب آہستہ آہستہ تھم رہا ہے۔ لیکن متاثرین بدستور بے سروسامانی کے عالم میں ہیں، دریائے سندھ کے سیلابی پانی میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ کوٹری بیراج کے مقام پر پانی کی سطح 3 لاکھ 35 ہزار کیوسک ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق سکھر بیراج سے آنے والے پانی میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے۔گھوٹکی کے قریب قادرپورحفاطتی بند پر موجود سیلاب متاثرین گرمی، بھوک اور وبائی امراض جیسی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ نوابشاہ کے قریب مڈمنگلی بند کے مقام پر کٹاﺅ کے باعث سیلابی پانی بڑھتا جا رہا ہے۔ دادو، خیرپور اور لاڑکانہ میں کچے کے کئی دیہات دریائے سندھ کے سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ڈیرہ غازیخان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین اپنے گھروں کو واپس آنا شروع ہو گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...