ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کی جا رہی ہے: امین شہیدی

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ ملک مےں فرقہ وارےت کے نام پر ہونے والی دہشت گردی مےں غےر ملکی طاقتےں ملوث ہےں جن کو بے نقاب کرنا وقت کی ضرورت ہے پاکستان مےں شےعہ سنی فسادات کی بار بار سازش کی جا رہی لےکن مسلمانان پاکستان اس سازش کو ناکام بنا رہے ہےں، رےاستی اداروں کو ان عناصر کی سرکوبی کرنی چاہئے جو پاکستان کا امن تہ و بالا کرنے پر تلے ہوئے ہےں۔ بلوچستان مےں بھارت، عرب ممالک، امرےکی مفادات کی جنگ جاری ہے۔ کبھی ہزارہ اور کبھی دوسرے طبقات دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہےں۔ 8 ستمبر 2013ءکو ڈی چوک اسلام آباد مےں ہونے والی کانفرنس میں اےک لاکھ افراد شرکت کرےں گے۔ انہوں نے ےہ بات منگل کو نوائے وقت کواےک خصوصی انٹروےو دےتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ دہشت گردی کرنے والوں کا تعلق کسی بھی مسلک سے ہو، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ شام میں کسی دوسرے ملک کو حق حاصل نہیں کہ وہ اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔ ملک میں شیعہ سنی کوئی جھگڑا نہیں، چند تکفیری لوگوں نے پورے ملک کے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے، انہیں آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...