نئی دلی (نوائے وقت نیوز) بھارتی حکمراں جماعت کانگریس کو الیکشن کے سال 80 کروڑ غریب یاد آگئے۔ سستا آٹا، چاول کی فراہمی کے لیے 20 ارب ڈالر کا بل راجیاسبھا سے منظورکرالیا، بی جے پی نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ راجیہ سبھا نے ملک کے 80 کروڑ غریبوں کیلئے سستے آٹے اور چاول کی فراہمی کیلئے 20 ارب ڈالر کی سبسڈی سکیم متعارف کرادی۔ راجیہ سبھا کے چیرمین حامد انصاری نے بل پر زبانی ووٹنگ کرائی جسے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔ لوک سبھا میں یہ بل پہلے ہی منظورکیاجاچکا ہے۔