اسلام آباد واقعہ کے ملزم سکندر کے اسلحہ کا کیمیائی تجزیہ کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد واقعہ کے مرکزی ملزم سکندر سے برآمد ہونے والے اسلحہ کا کیمیائی تجزیہ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ملزم سکندر کے قبضے سے 2 رائفلیں اورگولیاں برامد ہوئی تھیں جن کاکیمیائی تجزیہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلحہ کیمیائی تجزیے کے لئے کیمیکل ایگزامینر کو بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ مقدمے کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ مثبت رپورٹ کی صورت میں ملزم کو دہشتگردی کی دفعات کے تحت سزا ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد واقعہ کے دوران ملزم نے 100 سے زائد گولیاں چلائی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...