انگلینڈ نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

ڈبلن (سپورٹس ڈیسک)  انگلینڈ نے آئرلینڈ کو واحد ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ آئرلینڈ نے 7 وکٹوں پر 269 رنز بنائے۔ کپتان پورٹر فیلڈ نے 112 رنز کی اننگز کھیلی۔ اینکن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن اور روی بوپارہ نے آئرش بائولرز کو بے بس کرتے ہوئے 43 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔ مورگن 124 اور بوپارہ نے 101 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ نے ہدف 4 وکٹوں پر پورا کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن