اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ میں صدر زرداری کے باہر جانے سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس خلجی عارف کی زیر سربراہی 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف پیش کیا کہ ایبٹ آباد واقع پر صدر سے تحقیقات کرنا ضروری ہے۔ خدشہ ہے کہ صدر باہر چلے جائیں گے۔ ان کی مدت صدارت ختم ہو رہی ہے۔ کیس کا فیصلہ جلد کیا جائے، جسٹس خلجی نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ فکر نہ کریں ایسا کچھ نہیں ہو گا۔ وفاق نے عدالت سے جواب دینے کے لئے کچھ وقت مانگ لیا۔ عدالت نے وفاق کو ہدایت دی کہ جلد جواب جمع کروایا جائے۔ کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
”زرداری کے بیرون ملک جانے کا خدشہ“ فکر نہ کریں ایسا کچھ نہیں ہو گا: جسٹس خلجی عارف
Sep 04, 2013