لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے قائم کردہ سلیکشن کمیٹی نے سینئر انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے ایسٹ ، نارتھ اور ویسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا ، سلیکشن کمیٹی کا اجلاس اظہر خان کی زیر صدارت قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہوا دیگر ارکان میں محمد الیاس اور محسن کمال شامل تھے ۔ویسٹ زون بلیوز کی قیادت احمد ڈار ‘ویسٹ زون وائٹس کی عمر صدیق ‘ایسٹ زون بلیوز کی منتظر مہدی‘ایسٹ زون وائٹس کیتنزیل الطاف‘نارتھ زون بلیوز کی جنید جان ‘نارتھ زون وائٹس کی قیادت سلمان راحت کریں گے۔تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج بروز بدھ سہ پہر 3بجے ایل سی سی اے میں رپورٹ کریں۔