ایم پی اے شیخ اعجاز نے دونوں بچے انگلش میڈیم سے اٹھاکر سرکاری سکول میں داخل کرا دئیے

لاہور (محسن گورایہ سے) پنجاب میں حکمران جماعت کے ایک رکن پنجاب اسمبلی شیخ اعجاز احمد نے نویں جماعت کے اپنے دو بیٹوں کو انگریزی میڈیم جدید سکول سے عام سکول میں داخل کرا کے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل گورنر ہاﺅس میں تعلیم پر غیررسمی بحث کیلئے ایک محفل میں شریک تھے جو کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر مملکت تعلیم بلیغ الرحمن کے ساتھ تھی اس موقع پر نئے منتخب ہونے والے ایک اور ایم پی اے آزاد علی تبسم اور دوسرے شرکاءبھی موجود تھے۔ بحث کے دوران تمام لوگوں کی رائے تھی کہ صوبے کے عام سرکاری سکولوں کی حالت اس وقت تک بہتر نہیں ہو سکتی جب تک امراءارکان اسمبلی اور تعلیم کیلئے کام کرنے والے دیگر اداروں کے لوگوں کے بچے عام سرکاری سکولوں میں داخل نہیں ہوتے۔ شرکاءمحفل اس بات پر متفق تھے کہ تعلیم کے فروغ کیلئے کام کرنے والے لوگ، ادارے اور ارکان اسمبلی سرکاری سکولوں کی بہتری اور پرائیویٹ سکولوں کی فیسیں کم کرانے کیلئے باتیں بہت کرتے ہیں مگر ان کے اپنے بچے بھی پرائیویٹ انگلش میڈیم سکولوں میں پڑھتے ہیں۔ ارکان کی یہ بھی رائے تھی کہ ارکان اسمبلی بھی اس معاملے پر صرف تحاریک پیش کرتے ہیں مگر خود مثال قائم نہیں کرتے۔ بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر فیصل آباد کے حلقہ پی پی 68سے تعلق رکھنے والے ایک ایم پی اے شیخ اعجاز احمد نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مثال بنیں گے اور انہوں نے گذشتہ روز اپنے دو صاحبزادوں کو فیصل آباد کے ایک اچھے انگریزی سکول سے اپنے حلقے کے ایک سرکاری سکول میں داخل کرا کے نئی مثال قائم کر دی ہے۔ گذشتہ روز نوائے وقت نے ان سے اس سلسلے میں بات کی تو انہوں نے کہاکہ ”ہمارے قائد میاں شہبازشریف نے صوبے میں تعلیم کیلئے جو ہدف مقرر کئے ہیں ہم ان کے سپاہی کے طور پر اس مہم میں سب سے آگے ہیں اور میں نے اس مہم میں آغاز کر دیا ہے اور اپنے بچے عام سکول میں داخل کرانے کیلئے دوسرے سکول سے سرٹیفکیٹ لے لیا ہے۔ میرے بچے بھی اب عام سرکاری سکول میں پڑھیں گے اور ہم سرکاری سکولوں کا معیار بلند کرنے کیلئے کام کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...