لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے قرار دیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس معاملات کو سلجھانے کے بجائے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کر رہا ہے، سیاسی جماعتیں عوامی حقوق سے زیادہ کرپشن اور کرپٹ نظام کو بچانے کی کوششوں میں ہیں۔ پاکستان کی 67 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ عوام اپنے حق اور فرسودہ نظام کی اصلاح کے لئے میدان میں ہیں۔ یہ بات مجلس کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی شاہ نے مرکزی کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس معاملات کو سلجھانے کی بجائے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کر رہا ہے: سید مہدی شاہ
Sep 04, 2014