لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر برائے خصوصی تعلیم پنجاب آصف سعید منہیس نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں قیام پاکستان کے لیے جدوجہد کی اور ایک آزادی وطن حاصل کر لیا۔ یہ بات گذشتہ روز یہاں ٹائون ہال میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور سپورٹس سیل محکمہ خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام جشن آزادی میلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کو بعض صلاحیتوں سے محروم رکھا لیکن انہیں ایسی اہلیت، ہنرمندی اور صلاحیتوں سے نوازا ہے جو ایک نارمل انسان میں نہیں پائی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے جس میں خصوصی بچے نارمل بچوں کے سکولوں میں داخل ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاہور میں خصوصی بچوں کے لیے دو پارک بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پارک دوسرے اضلاع میں بھی بنائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر خصوصی بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جن میں خاکے، ٹیبلو، ملی نغمے، علاقائی وثقافتی شو شامل ہیں۔
خصوصی بچوں کو نارمل سکولوں میں داخل کرانے کیلئے پروگرام شروع کررہے ہیں :آصف سعید منہیس
Sep 04, 2014