چین: بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر ہو گئے

بیجنگ (اے ایف پی) جنوب مغربی چین میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی۔ قدرتی آفت سے چھ افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔ صوبہ سیچوان کا ڈازہو شہر بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ مٹی کے تودے گرنے سے دو سو پچاس گھر تباہ ہوگئے۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے چھ افراد ہلاک اور پندرہ لاپتہ ہوئے ہیں۔ بارش نے ساڑھے تین لاکھ افراد کو متاثر کیا۔ بیس ہزار کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ڈازہو میں چالیس افراد سیلابی پانی کے باعث اپنے گھروں میں پھنس گئے جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن