کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطے میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، الطاف حسین کی جانب سے حالیہ صورتحال پر جاری ہونے والے بیان، ایم کیو ایم کے سنیٹر اور اراکین اسمبلی کے استعفوں کے دیئے جانے والے الٹی میٹم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ کے ترجمان نے ٹیلی فونک رابطے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
شاہ محمود کا گورنر سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ گورنر سندھ کے ترجمان کا رابطے سے لاعلمی کا اظہار
Sep 04, 2014