ڈیرہ مرادجمالی (اے پی پی) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سندھ سے کوئٹہ جانے والی چار مسافر بسوں کو اسلحہ کے زور پر روک کر موبائل فون اور لاکھوںروپے نقدی لوٹ لیا اورفرار ہو گئے۔ بعد ازاں بس کے مسافروں نے لوٹ کے خلاف قومی شاہراؤں کو بلا ک کرکے احتجا ج شروع کر دیا۔ لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔