شاہ محمود قریشی کی تقریر پر ایوان کا ماحول گرم شیریں مزاری نیند کے مزے لیتی رہیں

اسلام آباد (اے این این) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی تقریر نے جہاں ایوان کا ماحول گرم کر دیا وہیں پی ٹی آئی کی ترجمان شیریں مزاری  گہری نیند کے مزے لیتی رہیں۔ شاہ محمود کے خطاب کے دوران کئی بار حکومتی ارکان نے جملے بازیاں کیں جس کے باعث شاہ محمود قریشی کو اپنی تقریر روکنی پڑی ۔ ایوان کے گرم ماحول میں ایئر کنڈیشنڈ کی ٹھنڈ نے پی ٹی آئی کی ترجمان کو خوابوں کی دنیا میں پہنچا دیا۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ اسمبلی  اجلاس میں ارکان سوتے رہیں اس سے پہلے بھی متعدد ارکان اجلاس کے دوران میٹھی نیند کے مزے لوٹتے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن