کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیف الکیشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے اہلخانہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ فخرالدین جی ابراہیم کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل دل کے آپریشن کے بعد فخرالدین جی ابراہیم کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تاہم بعد میں مشین ہٹا لی گئی۔