اسلام آباد (جاوید صدیق) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں جاری سیاسی بحران جلد حل ہوجائے گا۔بیجنگ میں ہفتہ وار بریفنگ میں صحافیوں نے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان سے استفسارات کئے تھے کہ کیا چین کے صدر کا دورہ پاکستان منسوخ کیا جارہا ہے تو ترجمان نے کہا کہ میں اس سلسلے میں کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ پاکستان کے ایک دوست ملک کی حیثیت سے ہم پاکستان میں رونما ہونے والے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے توقع ظاہر کی پاکستان میں سیاسی بحران میں ملوث تمام فریق پاکستان کے بنیادی مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سیاسی تنازعہ کو بات چیت کے ذریعے حل کرلیں گے۔ واضح رہے کہ چین کے صدر پاکستان بھارت اور سری لنکا کا دورہ اس ماہ کے وسط تک شروع کریں گے۔
توقع ہے کہ پاکستان کا سیاسی بحران جلد حل ہو جائیگا‘ چین
Sep 04, 2014