پیپلز پارٹی کے ارکان خورشید شاہ کیخلاف نازیبا ریمارکس دینے پر شیخ رشید کو پارلیمنٹ میں ڈھونڈتے رہے

 اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی خورشید شاہ کیخلاف نازیبا ریمارکس دینے پر شیخ رشید کو پارلیمنٹ میں ڈھونڈتے رہے  اور سخت برہمی کا اظہار کرتے رہے۔ بدھ کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خورشید شاہ کے  حوالے سے ایک چینل کو انٹرویو دیتے  ہوئے کہا تھا کہ یہ پارلیمنٹ خورشید شاہ کے باپ کی جاگیر نہیں ہے ،جس پر پارلیمنٹ کے ممبران اسمبلی  سخت برہم  تھے اور وہ پی ٹی آئی کے ممبران سے  پوچھتے رہے کہ شیخ رشید کیوں نہیں آیا ہم اسے بتائیں  گے کہ سیاست میں کسی کے باپ کو گالیاں  کیسے دی جاتی ہیں  ۔ اس موقع پر پی پی پی کے سینیٹر اور ممبران اسمبلی  انتہائی برہم تھے اور پارلیمنٹ کیفے ٹیریا میں بھی یہ موضوع زیر بحث  رہا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...