پی پی پنجاب، کے پی کے نے قیادت کو مسلم لیگ (ن) کا ساتھ چھوڑنے کی تجویز دیدی

اسلام آباد (سجاد ترین/ خبرنگار خصوصی) پیپلزپارٹی پنجاب اور کے پی کے کے رہنمائوں نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن والوں نے اپنے اقتدار میں کوئی جمہوری کام نہیں کیا اور جمہوریت کے نام پر آمریت قائم کر رکھی ہے۔ پیپلزپارٹی کو بادشاہت کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے۔ گزشتہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے ان دھاندلی زدہ انتخابات کو مسترد کر دیا جائے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات زرداری ہائوس میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی اور سینئر قیادت کا خصوصی اجلاس آصف علی زرداری کی زیرصدارت ہوا۔ جس  میں پارٹی رہنمائوں نے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا اور پارٹی قیادت کے سامنے اپنی تجاویز پیش کیں۔ پارٹی نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ اور جمہوری نظام کی حمایت جاری رکھے گی اس کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی موجودہ سیاسی بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنمائوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے حالیہ اقتدار میں ہمارے ساتھ جو سلوک کیا ہے اس کے ساتھ پیپلزپارٹی کو کسی صورت ان کا ساتھ نہیں دینا چاہئے۔ شہبازشریف نے زرداری کے بارے میں جو الفاظ ادا کئے  وہ عوام کے سامنے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ چند روز میں اہم فیصلے کر سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...