آپریشن میں ہمارے صرف 25سے 30لوگ مارے گئے: ترجمان طالبان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں ہمارے 910افراد مارے گئے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ ہمارے صرف 25سے 30افراد مارے گئے ہیں۔ بمباری میں 5درجن سے زائد عوام ہلاک ہو چکے ہیں، آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی بم فیکٹریاں منتقل کرلی گئیں تھیں۔ آپریشن کے متعلق فوج کے بیانات یکطرفہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...