لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد تنازعہ کا شکار ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دمبولا میں آخری میچ میں احمد شہزاد کی جانب سے میزبان ٹیم کے کھلاڑی تلکا رتنے دلشان کو کہے جانے والے الفاظ کی وضاحت طلب کر لی ہے۔ پی سی بی نے خط لکھ دیا ہے کہ وہ وضاحت کریں کہ ایسا کیوں کیا تھا۔دمبولا میں میچ کے دوران کیمرہ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو کیمرہ نے ریکارڈ کر لیا۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ بورڈ کا کہنا تھا کہ سری لنکن کھلاڑی یا بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی گئی ہے تاہم پی سی بی مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ احمد شہزاد نے تلکارتنے دلشان کو کہا تھا کہ اگر تم غیر مسلم ہو تو مسلمان ہو جاو، تم سیدھے جنت میں جاو گے۔ جواب میں دلشان کی جانب سے ادا کیے جانے والے الفاظ کو بیان نہیں کیا جا سکتا تاہم احمد شہزاد نے انہیں جواب دیا کہ پھر جلنے کے لئے تیار ہو جاؤ۔
سری لنکن بلے باز تلکارتنے دلشان کو اسلام کی دعوت، احمد شہزاد تنازع کا شکار
Sep 04, 2014