4 خودکشیاں، لاہور میں گھریلو ناچاقی پر 2 بچوں کی ماں نے زہر کھا کر زندگی ختم کرلی

Sep 04, 2015

لاہور (نامہ نگار + نمائندگان) مختلف وجوہات پر خاتون سمیت 4 افراد نے زندگی ختم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں سٹی رائے ونڈ کے علاقہ میں 2 بچوں کی ماں نے گھر یلو ناچاقی پردلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خو دکشی کرلی ہے۔ رائیونڈکے علاقہ امین پورہ کے عبد لمجیداور سا جدہ کی 8 سال قبل شادی ہوئی تھی۔ ساجدہ بی بی اور عبد المجید کا آپس میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر ساجدہ نے زہریلی گولیاں کھالیں۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابقچھانگامانگا میں بیوی کے رویہ سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کر لی ۔محمد عاشق اپنی بیوی کے رویہ سے تنگ تھاکہ اور اسی بات پر اسکی اکثر بیوی سے لڑائی رہتی تھی کہ گزشتہ روز بھی دونوں میاں بیوی کی لڑائی ہوئی تو محمد عاشق خاموشی سے گھر سے نکل گیا اورکھیتوںمیں رسی ڈال کر درخت سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ نامہ نگاران اور نمائندہ نوائے وقت کے مطابق بہاولنگر اور حجرہ شاہ مقیم میں 3 افراد نے زندگی ختم کرلی۔ بہاولنگر میں دو معصوم بچوں کے مقروض باپ نے چھت کے پنکھے سے جھول کر موت کوگلے لگا لیا۔ راجے والی کاٹ کا شادی شدہ 32 سالہ محمد یٰسین کھوکھر محنت مزدوری کرتا تھا۔ گجرات میں 40 سالہ ولایت شخص نے زندگی ختم کرلی۔ حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گائوں سرائے امرسنگھ میں سسرال کے گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ رہنے والا 4 بچوں کا باپ عبدالرحمن نے بیوی کو جانور باہر لے جانے کا کہہ کر خود درخت سے پھندا لے لیا۔

مزیدخبریں