لاہور (خبرنگار) ائر پورٹ کلیئرنگ ایجنٹس نے 8 فیصد ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف ہڑتال گذشتہ روز ایف بی آر حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد ختم کر دی۔ قبل ازیں ائر کارگو ایسوسی ایشن آف پاکستان اور آل پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فارورڈرز ایسوسی ایش نے لاہور چیمبر آف کامرس سے گورنر ہائوس تک ریلی نکالی۔ ریلی نے شرکاء نے حکومت، ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ قیادت فرحان سلیم، ندیم خان، ارشد ملک، اصغر ملک اور دیگر عہدیداروں نے کی۔ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والوں پر بلاجواز مزید ٹیکس نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ٹیکس ادا کر رہے ہیں ان پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد نہ کیا جائے۔