ڈیٹا سم کے اجراء سے متعلق کیس میں فریقین کو مشترکہ اجلاس کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ پانچ موبائل سموں کی پابندی ہٹانے اور ڈیٹا سم کے اجراء کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل، چیئرمین پی ٹی اے، وزارت قانون، وزارت داخلہ کے ذریعے سکیورٹی ایجنسیوں ٹیلی کام آپریٹرز سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو پانچ سموں کی پابندی اور نئی ڈیٹا سم کے اجراء کے حوالے سے جوائنٹ میٹنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دئیے کہ پہلے یہ سمیں ٹھیلوں پر بھی آسانی سے مل جاتی تھیں، بیرون ملک موبائل سم حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے میں خودسم کے حصول کا پراسس مشکل ہونے کی صورت میں امریکہ، لندن، دبئی مقیم اپنے عزیزوں کی موبائل سم استعمال کرتا رہا، جب ایک سم بہ مشکل خریدی تو اس کے ساتھ مختلف زبانوں کی موٹی تازی انسٹرکشن بک بھی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...