اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار ملزموں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جمعرات کے روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے افغان باشندوں کو ضمانت منظوری کے باوجود رہا نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے ملک حبیب جبکہ وفاق کی جانب سے سٹینڈنگ کونسل عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے استفسار کیا کہ افغان باشندوں کی رہائی یا ملک بدری سے متعلق حکومت کی کیا پالیسی ہے۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو افغان باشندوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے آگاہ کرنے کا حکم دیا ۔بعدازاں عدالت نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...