لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ میں پنجاب میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ جسٹس پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمشن نے مرحلہ وار بلدیاتی انتخاب کے پہلے مرحلے کا شیڈول بدنیتی کی بنیاد پر جاری کیا۔ من پسند حلقوں اور اضلاع کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جو آئین کے منافی ہے۔