بگوٹا (اے ایف پی) کولمبیا میں ماورائے عدالت 18 شہریوں کے قتل کے الزام میں 22 حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسروں اور 2 سویلین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ پراسیکیوٹر نے میڈیا کو بتایا 16 افراد کو ایک مہم کے دوران 2007ء میں ہلاک کیا گیا تھا اور دو کو 2004ء میں (فارس) تنظیم کے گوریلے ظاہر کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ ایسے الزامات پر 22 جرنیلوں کیخلاف انکوائریاں چل رہی ہیں۔