کوپن ہیگن (اے پی پی) ڈنمارک میں نامعلوم افراد نے مسلمانوں کے قبرستان پرحملہ کرکے50 قبروں کو نقصان پہنچایا ۔ ڈنمارک کی وزارت انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نسل پرستی کے واقعہ کے دوران مشتعل افراد نے مسلمانوں کے قبرستان میں داخل ہوکر 50 سے زیادہ قبروں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور ہم اس راہ پر چلنے کے خلاف ہیں۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ مذکورہ افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ واقعہ کے بعد ڈنمارک میں مقیم مسلمانوں نے قبرستان میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں مسلمانوں کے علاوہ دیگراقوام کے افراد نے بھی شرکت کی اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ڈنمارک: نامعلوم افراد کا مسلمانوں کے قبرستان پر حملہ، 50 قبروں کو نقصان پہنچایا
Sep 04, 2015