دبئی (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی سے لڑائی کرنا نہیں چاہتی، پیپلزپارٹی ہمیشہ مفاہمت پر یقین رکھتی ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اچھا کام کر رہے ہیں، ہماری سپورٹ ان کے ساتھ ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ آصف زرداری کے بیان پر حکومت سے ناراضگی تھی۔