نیویارک/دمشق (صباح نیوز) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں جاری لڑائی نے ایک کروڑ تیس لاکھ بچوں کو تعلیم سے محروم کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ’’یونیسف‘‘ نے ’’تعلیم پر حملہ یا ایجوکیشن انڈر فائر‘‘ کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقی ممالک کے بچوں کے مستقبل کے بارے میں امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔ یونیسف کا کہنا ہے کہ شام، عراق، یمن اور لیبیا میں تقریبا نو ہزار سکول اب اس قابل نہیں رہے ہیں کہ وہاں درس و تدریس کا عمل دوبارہ شروع ہو سکے۔
مشرق وسطیٰ میں لڑائی، ایک کروڑ 30 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہو گئے: یونیسیف
Sep 04, 2015