”جنوبی افریقہ میں گاندھی سیاہ فاموں اور ہندوستانیوں کیلئے الگ دروازے کے خواہشمند تھے“

جوہانسبرگ (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی افریقہ کے دو پروفیسرز نے گاندھی کے بارے میں اپنی کتاب میں انکشافات کئے ہیں کتاب ”دی ساﺅتھ افریقن گاندھی“ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں قیام کے دوران گاندھی کا کہنا تھا کہ ہندوستانیوں کیلئے الگ اور سیاہ فام لوگوں کیلئے الگ دروازہ ہونا چاہئے۔ سیاہ فام لوگوں کو ہندوستانیوں کے علاقوں میں رہنے کا حق نہ دیا جائے۔ جنوبی افریقہ میں سفید فام لوگوں کو مقتدر ہونا چاہئے۔ بھارت کی ممتاز ادیبہ ارون دتی رائے نے کہا ہے کہ ہمیں گاندھی کے بارے میں جو کچھ بتایا اور پڑھایا جاتا ہے یہ نئی کتاب اس سوچ کیلئے چیلنج ہے۔ یہ کتاب آئندہ ماہ شائع ہوگی۔
گاندھی

ای پیپر دی نیشن