مدارس پر دہشتگردی کا الزام لگانےوالوں کو شرم آنی چاہیے: طاہر اشرفی

Sep 04, 2015

سرگودھا (نامہ نگار) جنرل راحیل شریف بھارتی جارحیت کے خلاف جو بھی قدم اٹھائیں گے علما کونسل مکمل حمایت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار سرگودھا کے دورے پر آئے چیئرمین علما کونسل مولانا طاہراشرفی نے نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے مدارس میں آپریشن کے دوران حد سے تجاوز کر رہے ہیں۔ ابھی تک ہونے والے سرچ آپریشن میں ایک گولی بھی کسی مدرسے سے برآمد نہیں ہوئی۔ جو لوگ مدارس پر دہشت گردی کا الزام لگاتے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو واپس اسمبلیوں میں آنا چاہیے اور ان کے جائز تحفطات بھی دور ہونے چاہئے۔ عمران خان کو دھرنوں کی بجائے کے پی کے میں توجہ مرکوز کرنی چاہیئے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ جب سے ن لیگ اقتدار میں آئی ہے دھرنوں میں الجھی ہوئی ہے۔
طاہر اشرفی

مزیدخبریں