کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز دونوں سیشن میں مندی رہی، ٹریڈنگ کا آغاز منفی نمبر کے ساتھ ہوا جبکہ دوسرے سیشن میں مندی میں شدت آگئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس پانچ سو چھ پوائنٹس کمی کے بعد تینتیس ہزار آٹھ سو اکانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر تئیس کروڑ دس لاکھ حصص کے سودے ہوئے۔ تین سو چون کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے دو سو پینسٹھ کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کاروبار کے اختتام تک آئل اینڈ گیس ، بینکنگ ، سیمنٹ اور فرٹیلائزر سمیت کسی بھی سیکٹر کی جانب سے کوئی سپورٹ نہیں مل سکی۔