عمران خان کے نظریات قوم کی آواز بن چکے ہیں، سلونی بخاری، سعدیہ سہیل، روبینہ جمیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنماو¿ںسلونی بخاری، سعدیہ سہیل رانا اورروبینہ جمیل نے کہا ہے کہ عمران خان کے نظریات قوم کی آواز بن چکے ہیں کرپٹ حکمرانوں کے خلاف پوری قوم اُٹھ کھڑی ہوئی ہے اوچھے ہتھکنڈوں سے قوم کا راستہ نہیں روکا جا سکتا لاہوریوں نے ریلی میں جوق در جوق شرکت کرکے ثابت کر دیا کہ عوام کرپشن کے خلاف مہم میں عمران خان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے کنٹینرز لگا کر نہ صرف کارکنوں کے لئے مشکلات کھڑی کی بلکہ شہریوں کے لئے بھی مشکلات کا سبب بنے۔

ای پیپر دی نیشن