لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور میں 5اور6ستمبر کو ہونے والے نویں این ایف سی ورکنگ گروپس ڈسکشن سیشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری فنانس عثمان احمد چوہدری، ا یڈیشنل سیکرٹری سیف اللہ ڈوگر، چیئرمین پنجاب ریونیواتھارٹی راحیل احمد صدیقی سمیت محکمہ خزانہ کے تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کا مقصد نویں این ایف سی ایوارڈ کے لئے تشکیل دیئے گئے پہلے ورکنگ گروپ برائے ریسورس موبلائزیشن کی مرتب کردہ رپورٹ کو حتمی شکل دینا اور 5اور6ستمبر کو این ایف سی ورکنگ گروپس ڈسکشن سیشن کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔