نومبر تک تین لاکھ مہاجرین کی واپسی متوقع، مزید 600 افغانستان پہنچ گئے

Sep 04, 2016

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سے رواں سال نومبر تک تقریباً تین لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی متوقع ہے، گذشتہ روز600 خاندان وطن واپس پہنچ گئے۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطابق ملک بھر سے رجسٹرڈ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ واپس جانے والے مہاجرین کو یو این ایچ سی آر کے وی آر اے فارم کی تصدیق کے بعد 400 امریکی ڈالر فی فرد کے حساب سے دیئے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں