فیصل آباد + وہاڑی (نامہ نگاران) گھریلو جھگڑوں اور غربت سے دلبرداشتہ محنت کش اور دو خواتین نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کالاشاہ کاکو میں محنت کش کی بیٹی (م) نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ اسے ہسپتال لایا جا رہا تھا مگر راستے میں دم توڑ گئی جبکہ پنڈی بھٹیاں کے نواحی علاقہ کی 16سالہ حمیرا فیصل آباد میں اپنے ننھیال میں رہائش پذیر تھی جہاں معمولی گھریلو تلخ کلامی پر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔ وہاڑی چک 11/ ڈبلیو بی کے23 سالہ محنت کش شہزاد نے بیروزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر پھندا لیکر خودکشی کرلی۔
فیروزوالہ، فیصل آباد، وہاڑی: گھریلو حالات، غربت سے دلبرداشتہ دو خواتین سمیت 3 افراد کی خودکشی
Sep 04, 2016