پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ دشمن کے عزائم سمجھتے ہیں اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانا بھی جانتے ہیں ،دینی مدارس کی رجسٹریشن کی تجدید کیلئے این او سی کی شرط ختم کرتے ہوئے رجسٹریشن کی تجدید کا عمل آسان بنانے اور اس کیلئے ٹائم لائن کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ طلباء و طالبات کی تعلیم کے تسلسل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ علماء کے ساتھ مشاورت کے بعد باہمی اتفاق سے رجسٹریشن کا طریقہ کار وضع کیا گیا تاہم اگر مدارس کو پھر بھی کسی مشکل کا سامنا ہو تو حل کریں گے۔