الپوری ( نا مہ نگار) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مظہر عالم خا ں نے شانگلہ کا دورہ کیا۔ وکلاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مردان اور کوئٹہ میں حملہ وکلاء پر نہیں بلکہ عدلیہ پر ہو ئے اور عدلیہ ‘ وکلاء میں کوئی فرق نہیں ہے ،غم کی گھڑی میں وکلاء کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھنی چاہئے، باہمی اتفاق واتحاد اور چولی دامن کا ساتھ ہے۔ انہوں نے کوئٹہ اور مردان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
مردان اور کوئٹہ حملے وکلا نہیں عدلیہ پر ہوئے: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
Sep 04, 2016