لندن (نمائندہ خصوصی) برطانیہ کے یورپ کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے خواہش مند لوگوں نے لندن سمیت ملک کے کئی شہروں میں جلوس نکالے جن میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔مشہور کامیڈین ایڈی ایزارڈ بھی جلوس میں شامل تھے۔ان جلوسوں کا مقصد حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ یورپ سے انخلا کے لیے باقاعدہ عمل شروع کرنے میں تاخیر کرے۔