دمشق (بی بی سی+ نیوز ایجنسیاں) شام کے شہر ادلب پر فاسفورس بم حملے میں 10افراد ہلاک ہوگئے ۔دوسری طرف باغیوں نے روسی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیاہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق روسی لڑاکا طیاروں نے تین روز کے اندر دوسری مرتبہ مصرین شہر کو فاسفورس بموں کے ذریعے نشانہ بنایا۔بمباری کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 شہری زخمی ہو گئے۔