میری ساکھ کو نقصان پہنچایا، ایف بی آر کے خلاف 5 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیجوں گا: رحمن ملک

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے غلط نوٹس بھیجنے پرایف بی آر کو 5 ارب کے ہر جانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رحمان ملک نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے جس کمپنی کے حوالے سے انہیں نوٹس بھیجا ہے وہ ان کی ملکیت نہیں، ایف بی آر نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وکلاء سے مشاورت کر لی ہے اور وکلاء سے کہا ہے کہ ایف بی آر کو 5 ارب ہر جانے کا نوٹس بھیج دیں۔ جس کمپنی کو میرے نام سے ظاہر کیا گیا وہ گولڈ سٹار ایکوٹی لمیٹڈ کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن