ڈیرہ اسماعیل خا ن (نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج فسٹ اصغر شاہ خلجی نے کنٹریکٹر شعیب خان میا ںخیل کے کیس میں وزیر مال خیبر پی کے سردار علی امین خان گنڈا پور کے پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیس کی اگلی پیشی 10 ستمبر 2016 مقرر کردی عدالت نے وزیر مال خیبر پی کے کو مذکورہ تاریخ پر عدالت پیش ہونے کیلئے اطلاع یابی کیلئے ڈی پی او ڈیرہ کو ان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ گورنمنٹ کنٹریکٹر شعیب خان میا نخیل نے عدالت میں وزیر مال خیبر پی کے سردار علی امین خان گنڈا پور کی طرف سے چند ماہ قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کنٹریکٹر شعیب میانخیل کی طرف سے سستی اور ان سے قریبی خاندانی تعلق کی بنیاد پر عدلیہ کی اعلی شخصیت کی طرف سے دباؤ دینے کے الزامات کیخلاف عدالت میں وزیر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست کی جس کی باقاعدہ سول جج نے انکوائری کی انکوائری میں پریس کانفرنس کے حوالے سے ویڈیو ریکارڈنگ اور مختلف اخبارات کے تراشوں میں الزامات کی جانچ پڑتال کے بعد کیس ایڈیشنل سیشن جج فسٹ کی عدالت بھیجا تھا۔
ڈیرہ اسماعیل خان: عدالت حاضر نہ ہونے پر وزیر مال خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری
Sep 04, 2016