وزیر آباد: کانسٹیبل حملے کا 25 سالہ ملزم آصف چیتا دوران تفتیش ہلاک

وزیرآباد (نامہ نگار)پولیس حراست میںدوران تفیش تشدد سے پچیس سالہ نوجوان جاں بحق، ملزم کانسٹیبل کو زخمی کرنے کے جرم میں گرفتار تھا ۔ چند دن قبل موضع تھانہ احمد نگر چٹھہ کے علاقہ جوکھیاں گائوں کے قریب ڈاکو ناکہ میں مزاحمت پر ورپال چوکی ورپال کا ایک کانسٹیبل غضنفر ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس نے چند ملزم طاہر ،عرفان اور حافظ آباد سے جگنہ کے رہائشی آصف عرف چیتا کو گرفتارکیا۔ رات کو تفتیش کے دوران آصف عرف چیتا ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو سینے میں درد ہوئی ،ذرائع کے مطابق پولیس ایک ہفتہ سے تشدد کا نشانہ بنا رہی تھی۔

ای پیپر دی نیشن