کراچی(آن لائن+ آئی این پی) کراچی کے علاقے ماڑی پور میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم جند اللہ کا اہم کمانڈر فضل الرحمن عرف مفتی مارا گیا ۔ملزم پاک ا فواج، پولیس اور امام بارگاہوں پر حملوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب تھا جبکہ لیاری سے 18 افراد کے قتل میں ملوث3ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروںنے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے تعلق رکھنے والے شیخ عبدالجباراوراس کے سہولت کار کی گرفتاری کے لیئے کوششیں تیز کردی ہیں۔