میانوالی، وہاڑی سمیت کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ، ننکانہ میں گیس کی بندش

لاہور (نامہ نگاران) میانوالی، وہاڑی سمیت کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، شہریوں کی زندگی اجیرن، کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ ننکانہ میں سوئی گیس کی بندش سے صارفین کا جینا محال ہو گیا۔ جمعیت علماء پاکستان میانوالی، تحریک انصاف میانوالی، انجمن تحفظ حقوق شہریان میانوالی کے جنرل سیکرٹری ملک سلطان اور سماجی تنظیموں نے فیسکو کے حکام بالا چیف ایگزیکٹو، وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ میانوالی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر، دکاندار پریشان رہنے لگے ،شہریوں نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...